ویلنٹائن ڈے جیسی منحوس رسموں سے بچیں

*ویلنٹائن ڈے جیسی منحوس رسموں سے بچی ں* برائے کرم معاشرے میں بےحیائی پھیلانے والے رشتوں کا خاتمہ کریں تحریر: مفتی اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی، گڑھوا میرے پیارے نبی ﷺ کو جن اخلاقی اوصاف کے ساتھ مبعوث فرمایا گیا اسی میں ایک اہم ترین وصف حیا بھی ہے، جو اسلامی تعلیمات کا خاصہ بھی ہے، جس کے متعلق نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ"حیا شعبۂ ایمان سے ہے، یہ وہ شرافت و مروت کی علامتی وصف ہے جو انسانی فطرت ہی کا خاصہ ہے، جس کے ذریعہ انسان کمال اخلاقیات اور انسانیت کا پیکر بن جاتا ہے، یہ انہی اوصاف میں سے ایک ہے جو انسان کو حیوانیت سے طرۂ امتیاز بخشتا ہے اور برے کاموں اور بری باتوں سے روکتا ہے اور فواحش سے محفوظ رکھتا ہے،حیا کی انہیں اہمیتوں کے پیش نظر قرآن و سنت میں کثرت سے ذکر اور تاکید کی گئی ، آپ دیکھیں کہ عورت کو پردے کا حکم دیا گیا کہ غیر محرموں سے پردہ کریں، اپنی خوبصورتی اور زیب و زینت کو غیر محرموں پر ظاہر نہ کریں، وہیں مردوں کو عورتوں کا حاکم ضرور بنایا مگر انہیں بھی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا تاکہ فحش اور بدکاریوں سے اجتناب کے ساتھ اس کے خدشات سے بھی مکمل د...