خطبہ جمعہ بموقع الوداع
*جمعۃالوداع کی حقیقت اور عید الفطر کے اوامر و نواہی* جمعۃالوداع سچی توبہ کی جانب رغبت دلاتی ہے تحریر:مفتی اورنگ زیب مصباحی گڑھوا جھارکھنڈ (رکن مجلس علمائے جھارکھنڈ) معزز سامعین! ابھی ہم اور آپ ایک ایسی گھڑی سے گزر رہے ہیں کہ غم بھی ہے اور خوشی کا موقع بھی میسر آنے کو ہے، غم تو فرقت رمضان المبارک کی وجہ سے کہ رمضان المبارک کا یہ بابرکت مہینہ تو قیامت تک ہر سال آئے گا مگر آئندہ سال نہ جانے اس کے استقبال کے لیے ہماری آنکھیں کھلی ہونگی یا نہیں ہماری زندگی وفا بھی کرے یا نہ کرے۔ اور رہی بات خوشی کی تو اس لیے کہ جلد ہی ہمیں لیلۃ الجائزۃ اور عید سعید کا بہترین موقع سامنے ہوگا۔ اللہ تعالی فرماتا ہے "اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے قریب ہے کہ تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے اتار دے(کنزالایمان ص 1837) عزیز دوستوں! یقیناً رمضان المبارک کا آخری عشرہ توبہ و استغفار اور پھر اس کے ذریعے جہنم سے آزادی کا موزوں ترین وقت ہے، کیونکہ چند دنوں بعد یہ ماہ مغفرت ہمارے درمیان سے رخصت ہو جائے...