حضرت مولانا مفتی محمد اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی ایک تعارف*

*حضرت مولانا مفتی محمد اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی ایک تعارف* *از قلم* *حدیث انصاری مصباحی* گڑھوا جھارکھنڈ *نام و نسب* محمد اورنگ زیب عالم بن اصغر علی بن مرحوم عبداللہ بن مرحوم بِپھّن شیخ بن مرحوم جیتو میاں انصاری *تاریخ پیدائش* ١٥ستمبر ١٩٩٧ء کو قصبہ دھرکی میں سوموار کو پیدا ہوئے مگر آدھار کارڈ میں ٢,١١,٢٠٠٠ ہے *پورا پتہ* مقام + پوسٹ + تحصیل(block) + تھانہ، دھرکی ضلع گڑھوا جھارکھنڈ *آبائی وطن* ضلع گڑھوا سے دو کلومیٹر دور مشہور قصبہ کلیانپور کے اصلی باشندے تھے *خاندانی پس منظر* ابتدائی دور میں انتہائی غریب تھے، کیونکہ دادا دادی اس وقت ہی انتقال کر گیے جب کہ والد صاحب محض چار یا پانچ سال کے تھے، اور ان کے دادا ١٩٦٦ء کی قحط سالی میں ساری جائیداد کلیانپور سے بیچ کر دھرکی آ گیے، مگر یہاں بھی مخصوص لوگوں نے دھوکہ دیا اور سب پیسے ہضم کر گیے، اسی دوران دادا دادی انتقال بھی کر گیے، اور گھر بار جو بچے تھے کلیانپور میں بھائیوں نے قبضہ کر لیے، اس طرح ان کے والد یتیم بے سہارا ہو گیے۔ مگر والد صاحب بچپن سے مزدوری کیے اسی دوران نماز وغیرہ کی ترکیب اور کچھ ضروری مسائل بھی سیکھ لیے، اور ان کے والد...