حضرت مولانا مفتی محمد اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی ایک تعارف*
*حضرت مولانا مفتی محمد اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی ایک تعارف*
*از قلم* *حدیث انصاری
مصباحی*
گڑھوا جھارکھنڈ
*نام و نسب* محمد اورنگ زیب عالم بن اصغر علی بن مرحوم عبداللہ بن مرحوم بِپھّن شیخ بن مرحوم جیتو میاں انصاری
*تاریخ پیدائش* ١٥ستمبر ١٩٩٧ء کو قصبہ دھرکی میں سوموار کو پیدا ہوئے
مگر آدھار کارڈ میں ٢,١١,٢٠٠٠ ہے
*پورا پتہ* مقام + پوسٹ + تحصیل(block) + تھانہ، دھرکی ضلع گڑھوا جھارکھنڈ
*آبائی وطن* ضلع گڑھوا سے دو کلومیٹر دور مشہور قصبہ کلیانپور کے اصلی باشندے تھے
*خاندانی پس منظر* ابتدائی دور میں انتہائی غریب تھے، کیونکہ دادا دادی اس وقت ہی انتقال کر گیے جب کہ والد صاحب محض چار یا پانچ سال کے تھے، اور ان کے دادا ١٩٦٦ء کی قحط سالی میں ساری جائیداد کلیانپور سے بیچ کر دھرکی آ گیے، مگر یہاں بھی مخصوص لوگوں نے دھوکہ دیا اور سب پیسے ہضم کر گیے، اسی دوران دادا دادی انتقال بھی کر گیے، اور گھر بار جو بچے تھے کلیانپور میں بھائیوں نے قبضہ کر لیے، اس طرح ان کے والد یتیم بے سہارا ہو گیے۔
مگر والد صاحب بچپن سے مزدوری کیے اسی دوران نماز وغیرہ کی ترکیب اور کچھ ضروری مسائل بھی سیکھ لیے، اور ان کے والد کے نانا مرحوم موسٰی میاں کی عنایت کی ہوئی زمین دھرکی میں ابھی گھر ہے۔ بعض لوگوں نے بھیک مانگنے کو کہا مگر آپ نے انکار کر دیا اور ہمیشہ محنت و مشقت کئے اکثر مرتبہ فاقہ کشی کی نوبت بھی آئی مگر بچوں کی پرورش اور تعلیم وتربیت میں کچھ کمی نہیں ہونے دی بلکہ ہمیشہ محنت کو اپنی عادت بنائی۔
*رابطہ نمبر* 9026451144
*تعلیم و تربیت* آپ اپنے گاؤں کے *دارالعلوم غوثیہ نوریہ* میں ابتدا تا جماعت اعدادیہ تک کی تعلیم حاصل کیے۔
بعدازاں جماعت اولی دارالعلوم *حبیبہ رضویہ* ، گوپی گنج اور ثانیہ *شمسیہ تیغیہ* ،بھدوہی میں۔
بعدازاں سنہ ٢٠١٣ء کو عظیم درسگاہ دارالعلوم اہلسنت *ضیاء العلوم خیرآباد* ،مئو میں جماعت ثالثہ تا سادسہ( عالمیت) تک کی تعلیم حاصل کی۔
اور سنہ ٢٠١٧ء میں *الجامعۃ الاشرفیہ* مبارک پور میں داخلہ لیا، جماعت سابعہ( فضیلت سال اول) ثامنہ (فضیلت مکمل) کیا اور ٧ فروری ٢٠١٩ء بروز جمعرات عرس حافظ ملت کے پربہار موقع پر دستار فضیلت سے نوازےگیے۔
پھر وہیں سے دو سالہ مشق افتاء بھی کیا اور ٦ مارچ ٢٠٢١ء بروز سنیچر دستار تحقیق و افتاء سے نوازےگیے۔
*بیعت* بیعت حضور تاج الشریعہ علامہ *اختر رضا خاں ازہری* سے ہوئے۔
*خدمات*
فراغت کے بعد دارالعلوم اہلسنت فیض القرآن، ادےپور بھوڑا، شاہجہاں پور یوپی میں سال بھر تدریسی فرائض انجام دئیے، مگر بچے ابتدائی درجات ہی کے تھے اس وجہ سے وہاں کا نظام تعلیم درست کرکے، اپنے ضلع گڑھوا کے مشہور ادارہ *دارالعلوم غریب نواز* ، جھلوا میں تدریس کے لیے بلائے گئے اور وہیں پر اعدادیہ تا سادسہ (عالمیت) تا حال بخوبی تدریسی فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں، وہیں کبھی کبھی تبلیغی دورے بھی پاس پڑوس میں کرتے ہیں کیونکہ حضرت ایک اچھے خطیب بھی ہیں۔
*مضمون نگاری* دوران طالب علمی ہی سے مضمون نویسی، مقالہ نگاری اور تقریر (خطبہ) میں مکمل مہارت حاصل تھی ، یہی وجہ ہے کہ کئی مختلف اخبارات ، میگزین و رسائل میں مضامین و مقالات نشر ہوتے رہے۔
واقعی حضرت ایک ہونہار مضمون نگار ہیں ان کے مضامین سے قوم و ملت کے لیے دردمندی کا اظہار ہوتا ہے۔ وہیں آپ کے متعدد خطبات سوغات جمعہ میں تحریری شکل میں موجود ہیں۔
حضرت دعوت و تبلیغ کو لیکر کافی حساس ہیں ہمیشہ تبلیغ دین سے وابستہ اور دعوت حق کے لیے کوشاں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ قصبہ دھرکی میں اصلاح معاشرہ کمیٹی جو خاص علماء کی کمیٹی ہے اس کے صدر منتخب کیے گیے ہیں۔
*ازدواجی زندگی اور اولاد*
حضرت کی شادی ٣ اگست ٢٠٢٠ء سوموار کو شب میں انہی کے مرحوم بھائی یوسف کی بیوہ سے ہوئی (حضرت کے مشفق بھائی مرحوم یوسف رضا جن کی محنت شاقہ سے آپ کی تعلیم مکمل ہوئی، جو حضرت کے دستار فضیلت کے بعد ٩, دسمبر ٢٠١٩ء کو انتقال پر ملال کر گئے تھے)، بغیر کسی دعوت ، بارات اور دہیز کے ٢٠/٢٥ ذمہ داران کی موجودگی میں ہوئی، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت ہوئی اور ١١, ستمبر ٢٠٢١ء کو محمد فاتح (پہلا لڑکا) اور ٢٩, جولائی ٢٠٢٣ء کو محمد صادق (دوسرا لڑکا) پیدا ہوئے۔
*آپ کے مشہور اساتذہ*
شارح مسلم و ملا حسن حضرت علامہ *مولانا بدر الدجیٰ* رضوی مصباحی، حضرت علامہ مولانا *نذیر احمد* منانی، *مولانا اظہار* صاحب و جملہ اساتذہ ضیاء العلوم خیرآباد، حضرت مولانا حبیب اللہ بیگ ازہری، حضرت *مولانا نفیس احمد* مصباحی مولانا *مفتی صدر الوری* مصباحی مبارک پور، مولانا ماسٹر حسیب اختر مصباحی مبارک پور، حضرت مولانا *مفتی بدر عالم* مصباحی مبارک پور، حضرت *مولانا مسعود برکاتی* مصباحی مبارک پور، حضرت مولانا *مفتی نسیم* صاحب مبارک پور، حضرت مولانا *معراج القادری* علیہ الرحمۃ، حضرت علامہ مولانا *مفتی ناظم علی مصباحی* سراج الفقہاء حضرت *مفتی نظام الدین رضوی* مصباحی، خیر الاذکیاء حضرت علامہ مولانا *محمد احمد مصباحی* صاحب قبلہ و جملہ اساتذہ اشرفیہ مبارک پور
مولانا فیاض احمد، مولانا عالم قادری، مولوی غیاث الدین شمسی (سے ابتدائی تعلیم وتربیت حاصل کی)
حضرت مولانا فیصل حسین اشرفی پرنسپل شمسیہ تیغیہ بھدوہی۔
*آپ کے مشہور رفقاء درس*
حضرت مولانا غلام احمد رضا مصباحی کشن گنج، مولانا محمد رضا مصباحی مدھوبنی، مفتی شفاء المصطفی مصباحی سیتا مڑھی، مولانا ابوھریرہ مصباحی رامگڑھ، مفتی جنید عالم مصباحی یوپی ، مفتی امجد مصباحی اورنگ آباد، مفتی عبد المجید مصباحی ازہری جھارکھنڈ، مولانا غلام مصطفیٰ مصباحی پلاموں و دیگر فارغین جامعہ اشرفیہ ٢٠١٩ء
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں