اشاعتیں

نئے سال کے خرافاتی جشن سے بچیں

تصویر
  *نئے سال کے خرافاتی جشن سے بچیں* تحریر: اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی(خادم: دارالعلوم غریب نواز،جھلوا،گڑھوا) مکرمی!         انسانی زندگی میں غم اور خوشی معمولی بات ہے، اور یہ عموماً اللہ کی جانب سے آزمائش کی گھڑی ہوتی ہے کہ غم میں ہوش کھو کر کہیں غیر شرعی افعال کے شکار نہ ہو جائیں اور خوشی کے اوقات میں اپنی اوقات بھول کر فضول خرچی، رقص و سرور اور عیاشی کے شکار نہ ہو جائیں بعدہ ہزاروں دنیوی ذلّتیں جھیلتے آخرت کی عذاب میں گرفتار ہوجائیں۔ ایسے موقعوں پر بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کہ غم میں ہوش کھونے کے بجائے صبر و تحمل اور خوشی میں پاگل ہونے کے بجائے حمد و شکر کا دامن تھامے۔        مگر آج کے اس من مانی اور خودمختاری کے دور میں لوگوں کے رویّے مذکورہ احتیاط سے میلوں دور ہوتے ہیں، کہ غم میں حواس باختہ ہو کر رونے چلانے کپڑے پھاڑنے حتی کہ خود کشی تک کے غیر شرعی افعال کر جاتے ہیں اور دن بدن نت نئے رنگ و ڈھنگ میں ترقی پذیر بھی ہوتے ہیں، وہیں معمولی سی مسرت پر کروڑوں کا سرمایہ برباد کر بیٹھتے ہیں بالخصوص جبکہ کوئی خوشی ہو بھی نہیں اور جبری مسرت کا اظہار...

جبری جہیز کی لعنت

تصویر
آئے دن مسلم معاشرے میں نئے نئے رسومات و خرافات جنم لیتے رہتے ہیں، ان ہی رسومات سیئہ میں سے ایک جہیز ہے جسے آج کل کے لوگ لڑکی کے والدین سے قبل نکاح وصول کرتے ہیں، کہ اگر میری ان چیزوں کی تکمیل کی جائےگی تبھی اپنے لخت جگر کا نکاح آپ کی بیٹی کے ساتھ وجود میں آئےگا ورنہ نہیں، قابل غور بات یہ ہے کہ نکاح جیسے عظیم چیز کے بدلے پیسہ مانگنے میں حیا تک نہیں آتی بلکہ الٹا اس کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے باعث فخر سمجھاجاتا ہے، اگر اس کو ختم کرنے میں پہل نہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب پورا معاشرہ تباہی کے دہانے پہ کھڑی ہوجائےگی، تو اس وقت ہمارے پاس تماشائی بننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہےگا، خدا اس وبا کو مسلمانوں سے دور کرے جہیز کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ جہیز ایک قبیح چیز ہے جو کہ ہمارے معاشرے میں طاعون کی طرح پھیل چکا ہے اور  اچھے اچھے لوگوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے اور اس قبیح چیز کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں بہنوں بیٹیوں کی زندگی جہنم بن گئی ہے،  یہ میں اس لئے کہہ رہاہوں کہ اسی منحوس وبا کی وجہ سے شریف خاندان کی بیٹیوں کے آنکھوں میں بسنے والا رنگین خواب چھن گیا ہے، ان کی تمنائیں آرزوئیں حسرتیں خواہشیں...

*حافظ ملت ایک انقلابی شخصیت*

تصویر
  *حافظ ملت ایک انقلابی شخصیت* تحریر: اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی(دارالعلوم غریب نواز جھلوا،گڑھوا، جھارکھنڈ)       ابوالفیض حضور حافظ ملت مولانا الشاہ عبدالعزیز علیہ الرحمۃ والرضوان،بانی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور،ان معزز شخصیات میں سے تھے جن کی نگاہ فیض سے آج تقریبا تین چوتھائی دنیا کے مسلم باشندے بالواسطہ فیض یاب ہو رہے ہیں ۔           اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے بعد یوں تو بہت سے علماء و صلحاء تشریف لائے اور انہوں نے دین و سنیت کے فروغ میں نمایاں کردار بھی ادا کیا اور ہمارے درمیان بڑے بڑے فقیہ ،محدث ،متکلم وغیرہ پیدا بھی ہوئے مگر علمائے اہل سنت کو ایک عظیم علمی قلعہ کی سخت ضرورت تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں تشنگان علوم نبویہ اپنے علمی پیاس بجھا سکیں، کیونکہ اہل سنت کے پاس کوئی بڑی درسگاہ نہ تھی کچھ مدارس تھے تو بہت چھوٹے تھے اور جو مدارس بڑے تھے وہ آزادی سے قبل انگریزوں کے سرمائے سے تعمیر شدہ انگریزوں کے پروردہ بد عقیدوں  کے زیر انتظام تھے۔        اس سخت ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے علمائے حق نے دن ر...

ظلم تو ظلم ہے خواہ یوکرین پر ہو یا فلسطین و عراق پر

 *ظلم تو ظلم ہے خواہ یوکرین پر ہو یا فلسطین و عراق پر* تحریر:اورنگزیب عالم مصباحی (خادم، دارالعلوم گلشنِ محمدی ڈنڈئی گڑھوا جھارکھنڈ)  ابھی چند دنوں سے روس نے یوکرین پر مسلسل حملے کرکے اس کا جینا حرام کر رکھا ہے، جبکہ یوکرین بھی ہزاروں جانوں کو گنوانے کے باوجود دفاعی مورچہ سنبھالا ہوا ہے، آپ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہوں گے یا سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوں گے تو اس بارے میں واقفیت ہوگی، پھر طرح طرح کے آراء بھی پڑھتے ہوں گے جن میں کچھ سے اتفاق اور کچھ سے اختلاف بھی ہوگا،  ہماری بات بہترین سمجھ آئے اس لیے سیکولرازم کی تعریف اور کچھ تاریخی حقائق بھی سامنے رکھتا ہوں۔  سیکولرازم کا مطلب ہے دنیاوی امور سے مذہب اور مذہبی تصورات کو بے دخل کرنا ہے جسے آسان لفظوں میں لادینیت کہہ سکتے ہیں، سب سے پہلے اس اصطلاح کو برطانوی مصنف  جارج جیکوب ہولیا نے 1851 میں استعمال کیا (ویکیپیڈیا) اس کی تعلیمات میں سرفہرست یہ پروپیگنڈہ ہے کہ اسلام (معاذاللہ) جبر تشدد والا خونی مذہب ہے، ظلم و ستم اور بربریت کو فروغ دینے والا ہے، اس کی تاریخ (تاریخ موضوعہ ، جو یہود نصاریٰ کا مرتب شدہ ہے) ظلم و جبر سے پر...

معراج النبی احادیث و آثار کی روشنی میں

تصویر
*معراج مصطفیٰ ﷺ احادیث و آثار کی روشنی میں* تحریر:اورنگزیب عالم مصباحی   معراج مصطفیٰ ﷺ، اللہ تعالیٰ کے بےشمار احسانات و انعامات میں ایک اہم نعمت اور حضور ﷺ کی انگنت معجزات میں سے ایک ہے، جو بظاہر ایک آن میں وقوع پذیر ہوا مگر اس کی حقیقی مسافت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ہی جانتے ہیں، ہاں اتنا ضرور ہے کہ احادیث و تفاسیر کی رو سے جو کروڑوں یا اربوں کھربوں سال یا اس سے بھی کہیں زیادہ کی مسافت تھی اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے اسے ایک آن یا اس سے کم میں سمیٹ کر رکھ دیا اور جہاں یہ اللہ تعالیٰ کی شان اور اس کی قدرت کی عظیم الشان نشانی ہے وہیں سید المرسلین کا عظیم الشان معجزہ بھی ہے جو اللہ تعالیٰ نے خاص اپنے آخری نبی کو عطا فرمایا۔ *معراج احادیث کی روشنی میں* حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ میرے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے میرا سینہ چاک کیا۔ سینہ چاک کرنے کے بعد میرا دل نکالا پھر میرے پاس سونے کا ایک طشت لایا گیا جو ایمان و حکمت سے لبریز تھا۔ اس کے بعد میرے دل کو دھویا گیا پھر وہ ایمان و حکمت سے لبریز ہوگیا۔ اس قلب کو سینہ اقدس میں اس کی جگہ پر رکھ دیا گیا۔ (بخ...

پردہ کی اہمیت و افادیت

 *پردہ کی اہمیت و افادیت* الحمدللہ رب العلمین والعاقبۃ للمتقین والصلوۃ علی رسولہ الکریم وعلی آلہ واصحابہ اجمعین اما بعد فاعوذ بالله من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحیم وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ۪-وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآىٕهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآىٕهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآىٕهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ۪-وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّؕ-وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ صدق الله العظيم سب مل کر اپنے غمخوار آقا کی بارگاہ اق...

رازداری کی اہمیت اور ہمارا معاشرہ

 #رازداری_کی_اہمیت_اور_ہمارا_معاشرہ غلام مصطفےٰ نعیمی  روشن مستقبل دہلی مسلمانوں کے زوال میں بہت سارے اسباب وعوامل شامل ہیں۔جن میں ایک بڑا سبب رازداری سے غفلت برتنا بھی ہے۔جس کی بنا پر ہمارے انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح کے کام متاثر ہوتے آئے ہیں۔رازداری کی اہمیت نہ سمجھنے اور اس کی حفاظت نہ کرنے کی بنا پر ہمارے زیادہ تر کام ابتدا ہی میں ناکام ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے دورِ زوال لگاتار بڑھتا ہی جارہا ہے۔ویسے تو غور وفکر کا عمل دورِ عروج میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ زوال کو راہ نہ ملے، مگر زمانہ زوال میں اسبابِ زوال کی نشان دہی اور انہیں دور کرنے کی غور وفکر کرنا از حد ضروری ہے تاکہ زوال کی تاریکی ختم ہو اور عروج کا سورج طلوع ہو۔ رازداری کی اہمیت _____ راز کی حفاظت کسی بھی انسان/سماج اور قوم کی سب سے بڑی طاقت ہوا کرتی ہے۔رسول کریم ﷺ ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینے کے لیے تشریف لائے تھے اس لیے آپ نے اس محاذ پر بھی امت کی بہترین رہنمائی فرمائی ہے، راز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آپ ارشاد فرماتے ہیں: إذا حدث الرجل الحديث ثم التفت فهي أمانة.(سنن ترمذی رقم الحدیث1959) "جب تم میں سے کوئی آدمی ...