*خواجہ غریب نواز کا تبلیغی اسلوب*

تحریر: اورنگ زیب عالم رضوی مصباحی(دارالعلوم غریب نوا ،جھلوا) آج ہم چاروں طرف برائی بے حیائی، فحاشی ، ظلم وتشدد کا بازار گرم دیکھ کر دل میں کہتے ہیں کہ اس قوم کا سدھرنا ناممکن ہے، یہ ہمیشہ برائیوں میں ہی ملوث رہیں گے۔ مگر آپ ذہن میں یہ بات بٹھا لیں کہ ہردور میں برائیاں ، برے اور ظالم سفاک لوگ رہتے بھی ہیں اور پہلے بھی رہتے تھے، مگر اس دور کے اولیاء ، قطب، مجتہدین اور فرشتہ صفت صالحین کے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے جہلاء و سفاک اپنی خطا اور سفاکی سے توبہ کرکے راہ ہدایت پہ گامزن ہو جاتے تھے۔ ہمارا ماننا ہے کہ واقعی اگر ہم خلوص کے ساتھ تبلیغ اسلام کریں تو آج بھی کوئی بعید بات نہیں کہ کثیر تعداد میں لوگ راہ ہدایت اختیار کر لیں گے۔ مگر شرط ہے کہ ہم اپنے اسلاف کے سیرت و کردار کے آئینے میں یہ کام کریں۔ ان کے انداز و اسلوب کو اپنائیں۔ جب ہم اپنے اسلاف کو دیکھتے ہیں تو بےشمار متبرک ہستیوں میں ایک ہستی چھٹی صدی ہجری کے مجدد عطائے رسول سلطان الہند خواجۂ خواجگاں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری معروف بہ غریب نواز بھی ہیں جن کی تبلیغ کے حسن اسلوب اور تربیت کے اعلی معیار نے نہ صرف چند ...