ظلم تو ظلم ہے خواہ یوکرین پر ہو یا فلسطین و عراق پر
*ظلم تو ظلم ہے خواہ یوکرین پر ہو یا فلسطین و عراق پر* تحریر:اورنگزیب عالم مصباحی (خادم، دارالعلوم گلشنِ محمدی ڈنڈئی گڑھوا جھارکھنڈ) ابھی چند دنوں سے روس نے یوکرین پر مسلسل حملے کرکے اس کا جینا حرام کر رکھا ہے، جبکہ یوکرین بھی ہزاروں جانوں کو گنوانے کے باوجود دفاعی مورچہ سنبھالا ہوا ہے، آپ اخبارات کا مطالعہ کرتے ہوں گے یا سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوں گے تو اس بارے میں واقفیت ہوگی، پھر طرح طرح کے آراء بھی پڑھتے ہوں گے جن میں کچھ سے اتفاق اور کچھ سے اختلاف بھی ہوگا، ہماری بات بہترین سمجھ آئے اس لیے سیکولرازم کی تعریف اور کچھ تاریخی حقائق بھی سامنے رکھتا ہوں۔ سیکولرازم کا مطلب ہے دنیاوی امور سے مذہب اور مذہبی تصورات کو بے دخل کرنا ہے جسے آسان لفظوں میں لادینیت کہہ سکتے ہیں، سب سے پہلے اس اصطلاح کو برطانوی مصنف جارج جیکوب ہولیا نے 1851 میں استعمال کیا (ویکیپیڈیا) اس کی تعلیمات میں سرفہرست یہ پروپیگنڈہ ہے کہ اسلام (معاذاللہ) جبر تشدد والا خونی مذہب ہے، ظلم و ستم اور بربریت کو فروغ دینے والا ہے، اس کی تاریخ (تاریخ موضوعہ ، جو یہود نصاریٰ کا مرتب شدہ ہے) ظلم و جبر سے پر...