*غوث اعظم عبدالقادر* جیلانی رحمۃاللہ علیہ *کا علمی مقام*

*غوث اعظم عبدالقادر* جیلانی رحمۃاللہ علیہ *کا علمی مقام* ✍️ محمد اورنگزیب عالم مصباحی (گڑھوا جھارکھنڈ) رکن: مجلس علمائے جھارکھنڈ مکرمی! اللہ رب العزت کا بڑا کرم اور بے پناہ احسان ہے کہ اس نے ہر دور میں ہمیں راہ راست پر پر لانے کا مکمل انتظام و انصرام فرمایا جیسے ہمارے سرکار تاجدار ختم نبوت جناب احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیاء کرام دنیا میں تشریف لاتے تھے مگر جب نبوت کا دروازہ بند ہو گیا تو اللہ تعالی نے ہماری ہدایت کے لئے وارث انبیاء یعنی اولیاء کرام، مجتہدین عظام اور علمائے ذی الاحترام کو اس خاکدان گیتی پر بھیجتا ہے جن کے سپرد مختلف دینی کام ہوتے ہیں یوں تو کبھی اولیاء مجتہدین اور علماء کا طبقہ الگ الگ شمار کیا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ سب اللہ کے نیک بندے ہیں سب کا کام بھٹکے ہوؤں کو راستہ بتانا ہے آج ہم ایسی شخصیت کے بارے میں بات کریں گے جو تنہا ولی ہی نہیں بلکہ ولیوں کے سردار اور اس کے ساتھ ساتھ استاد العلماء والافتاء بھی تھے ہم بات کر رہے ہیں پیر پیراں میر میراں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی ہمارے ...